اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان موجودہ دور کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے وضاحت کی کہ دونوں کھلاڑی اپنی جگہ بہترین ہیں، تاہم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ اب بدل چکا ہے اور اس کی ضروریات مختلف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا اپنی حکمت عملی کے مطابق ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔مکی آرتھر کے مطابق ان کے دور میں پاکستان ٹیم نے نمبر ون رینکنگ حاصل کی تھی، جس کے لیے انہوں نے سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ مل کر جامع منصوبہ بندی کی تھی۔