منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

اعظم خان کی ٹرانسفارمیشن والی تصویر دیکھ کر مداح حیران، کرکٹر کی وضاحت بھی آگئی

datetime 28  جولائی  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف بیٹر اعظم خان نے اپنی جسمانی تبدیلی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر کی حقیقت واضح کر دی ہے۔حال ہی میں ایک تصویر تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اعظم خان نے محض دو ماہ میں 69 کلو وزن کم کر لیا ہے۔ اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے ان کی محنت کو سراہا جبکہ دیگر نے اس دعوے پر شک کا اظہار کیا۔اعظم خان نے اس تصویر سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی اور لکھا: “کام جاری ہے، لیکن یہ تصویر 2020 کی ہے”۔

اس وضاحت کے ذریعے انہوں نے واضح کر دیا کہ جس تصویر کو حالیہ قرار دیا جا رہا ہے، وہ درحقیقت پرانی ہے۔یاد رہے کہ اعظم خان ماضی میں بھی اپنی فٹنس پر خاص توجہ دیتے رہے ہیں۔ سال 2021 میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ وہ قومی سطح پر کھیلنے کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے پہلے ہی 30 کلو وزن کم کر چکے ہیں۔ایک سابقہ انٹرویو میں اعظم خان نے کہا تھا کہ اگرچہ وہ اپنی جسمانی ساخت کو مکمل طور پر تبدیل نہیں کر سکتے، لیکن ان کی کوشش ہے کہ وہ اپنی فٹنس بہتر بنائیں اور میدان میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…