پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان؛ کون سے اہم کھلاڑی شامل اور کون باہر؟

datetime 26  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مجوزہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔اس سیریز کے دوران پاکستان کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے گی۔ محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

قومی ٹیم 27 جولائی کو امریکہ روانہ ہوگی، جہاں سیریز کے ٹی ٹوئنٹی میچز 31 جولائی، 2 اگست اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے، جبکہ ایک روزہ میچز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہیں۔اعلان کردہ اسکواڈ میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہیں:محمد رضوان، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نسیم شاہ، حارث رؤف، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، خوشدل شاہ، محمد حارث، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں اور تجربہ کار کرکٹرز کا امتزاج رکھا گیا ہے تاکہ دونوں فارمیٹس میں بہترین کارکردگی پیش کی جا سکے۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…