بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

بھارت کی خاتون ٹینس کھلاڑی کو باپ نے قتل کردیا

datetime 11  جولائی  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادیو کو ان کے والد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ رادھیکا نے کئی ملکی اور غیر ملکی ٹینس ایونٹ میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قتل کے وقت رادھیکا اور ان کے والد کے علاوہ گھر پر کوئی دوسرا فرد موجود نہیں تھا، رادھیکا کو ان کے والد کی جانب سے متعدد گولیاں ماری گئیں جس کے بعد ٹینس کھلاڑی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔بھارتی ٹینس کھلاڑی کے قتل کی اطلاع اسپتال حکام نے پولیس کو دی۔رپورٹس کے مطابق قتل کی وجہ گھریلو جھگڑا بتائی جارہی ہے، رادھیکا کے والد ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی اور بالخصوص انسٹاگرام ریلز پر مصروف رہنے کی وجہ سے ناخوش تھے۔بھارتی پولیس کے مطابق قتل کے بعد رادھیکا کے والد کو حراست میں لے کر لائسنس یافتہ اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…