اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت نے پاکستانی مسلح افواج کی جوابی کارروائی سے خوفزدہ ہو کر انڈین پریمیئر لیگ کو معطل کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ آئی پی ایل کی معطلی سے متعلق تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی ۔
گزشتہ رات دھرمشالا میں آئی پی ایل کا 58 واں میچ پنجاب کنگز اوعر دہلی کیپٹلز کے درمیان جاری تھا کہ اچانک 11 ویں اوور کے دوران سٹیڈیم کی لائٹس بند کر دی گئیں اور ہڑبڑی میں تمام شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم سے نکال دیا گیا ۔
یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز پاکستان پر ڈرون حملے کیئے جسے پاکستان کی مسلح افواج نےنہایت مہارت کے ساتھ ناکام بنا دیا اور اب تک 35 ڈرونز تباہ کر دیئے گئے ہیں۔