منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں!بڑے ناموں کی چھٹی، رضوان کی جگہ نیا ٹی20 کپتان کون؟ نام سامنے آگیا

datetime 4  مارچ‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی)دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید کو ہی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے، بیٹنگ کوچ کیلئے محمد یوسف کا نام زیر غور ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کیلئے شاداب خان مضبوط امیدوار ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی اسکواڈ اور مینجمنٹ پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کو دورہ نیوزی لینڈ پر بھی ٹیم کا عبوری ہیڈکوچ برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

وقت کی کمی کے باعث پی سی بی ہیڈ کوچ کی تعیناتی کیلئے اشتہار دے گا جس کے بعد نام شارٹ لسٹ ہوں گے اور پھر کوچ کی تقرری کی جائے گی جو فوری ممکن ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔بیٹنگ کوچ کے کیلئے محمد یوسف کا نام بھی زیر غور ہے جبکہ اظہر محمود بولنگ کوچ برقرار رہیں گے جبکہ محمد مسرور بھی فیلڈنگ کوچ رہیں گے البتہ کوچ شاہد اسلم اور آپریشن منیجر حنا منور دورہ نیوزی لینڈ پر ٹیم کے ہمراہ نہیں جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان کپتان برقرار رہیں گے اور ٹیم میں چند تبدیلیاں متوقع ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سمیت بڑی تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں۔شاداب خان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں، زمبابوے کے دورے پر بھی محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نہیں تھے جہاں سلمان آغا نے کپتانی کی تھی۔ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ممکنہ کھلاڑیوں میں شاداب خان، محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان نیازی، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، جہانداد خان، ابرار احمد، عمیر بن یوسف، خوشدل شاہ، حسن نواز، عبدالصمد، حارث رؤف، عثمان خان، حسین طلعت اور محمد علی شامل ہوسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…