بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے شکست کے بعد کوچ عاقب جاوید اور سپورٹ سٹاف کو برطرف کرنے کا فیصلہ

datetime 26  فروری‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی) چیمپینز ٹرافی میں ناکامی کے بعد مینجمنٹ اور ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو مزید موقع نہ ملنے کا امکان ہے، جنہیں عبوری طور پر چیمپینز ٹرافی تک کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔مارچ میں ہونے والے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ایک اور عبوری کوچ تعینات کیے جانے کا امکان ہے، نئے ہیڈ کوچ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپینز ٹرافی کے بعد تلاش شروع کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ سلیکشن کمیٹی کو بھی فارغ کیے جانے کا امکان ہے اسی طرح نیوزی لینڈ کے لیے نئے کھلاڑیوں کو موقع مل سکتا ہے، چیمپینز ٹرافی میں ناکام ہونے والے سینیئر کھلاڑیوں کو دورہ نیوزی لینڈ سے باہر کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل دو شکستوں کے ساتھ چند روز ہی پاکستان کا سفر تمام ہوگیا۔گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں جبکہ پاکستان کے ساتھ بنگلادیش بھی چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے سے باہر ہوگیا تھا۔قبل ازیں، 19 فروری کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی تھی، 321 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 260 رنز ہی بناسکی تھی۔

نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں ول یونگ اور ٹام لیتھم کی سنچریوں کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں قومی ٹیم 47.2 اوورز میں 260 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی۔بعد ازاں، 23 فروری کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے میگا ایونٹ چیپمئنز ٹرافی میں ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سینچری کی بدولت پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کھیل کے ہر شعبے میں پاکستانی ٹیم پر حاوی رہی، جبکہ شاہینوں نے ناقص بیٹنگ کے بعد باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بھی قوم کو مایوس کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…