بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

کشف علی نے پاکستانی کرکٹ اسٹار صائم ایوب کے ہمراہ وائرل ویڈیو پر لب کشائی کر دی

datetime 20  فروری‬‮  2025 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ، ماڈل و انفلوئنسر کشف علی نے پاکستانی کرکٹ اسٹار صائم ایوب کے ہمراہ وائرل ویڈیو پر لب کشائی کر دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوشل میڈیا انفلوئنسر نے انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔

اس انسٹا اسٹوری میں کشف علی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر لب کشائی کرتے ہوئے افواہوں کو پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے انسٹا اسٹوری میں شیئر کیا ہے کہ ہمارے ملک میں بے شمار مسائل ہیں جن کے بارے میں ہم بات کر سکتے ہیں لیکن نہیں، ہمارا میڈیا ان کے بارے میں بات نہیں کرتا بلکہ بے بنیاد چیزوں کو خبر بنا کر پیش کرتا ہے اور ہمارے عوام اسے دلچسپی سے پڑھتے ہیں۔کشف علی کے مطابق ایک عام سی ویڈیو کو لے کر ہر ایک نے مسئلہ بنا دیا ہے، اس ویڈیو میں موجود شخص کو آپ نہیں جانتے، جیسے آپ مجھے نہیں جانتے، یہ میرے لیے کافی مضحکہ خیز ہے، اس کا کیا کر سکتے ہیں؟ یہ ہمارے ملک کا نظام اور لوگوں کی عادت ہے۔

خیال رہے کہ ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے بیٹسمین صائم ایوب اور ماڈل کشف علی مغربی لندن میں ایک ساتھ دکھائی دیئے تھے۔ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ڈیٹنگ کے حوالے سے چہ میگوئیاں شروع کر دی تھیں۔ٹخنے میں لگنے والی چوٹ کے علاج کے سبب 22سالہ کرکٹر صائم ایوب آج کل لندن میں موجود ہیں، جہاں وہ دوبارہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…