جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے متعلق بڑی پیشرفت

datetime 6  فروری‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ہوگیا، نئی پانچ منزلہ عمارت مکمل طور پر تیار ہوگئی جبکہ ڈیجیٹل اسکرینز اور ایل ای ڈی لائٹس بھی لگا دی گئیں۔آئی سی سی نے میگا ایونٹ کے لیے اسٹیڈیم کو موضوع قرار دے دیا، 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔تزئین و آرائش اور تعمیر کے حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر بلال چوہان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ غیر ملکی ادارے کے منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق پہلے مرحلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کے ساتھ تزئین و آرائش کا کام آخری مرحلہ مکمل ہوگیا، 1996 کے عالمی کپ کے بعد 8 ٹیموں کے بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے پی سی بی کوشاں ہے، جدید طرز کی ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کا عمل مکمل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ دبئی کے راستے چین کے شہر شنگھائی سے آنے والی 22 بائی 23 فٹ کی چھوٹی ڈیجیٹل اسکرین کی انتخاب عالم انکلوژر کے سامنے تنصیب کے بعد امریکی ماہرین کی زیر نگرانی 80 بائی 30 فٹ کی بڑی اسکرین بھی وسیم اکرم انکلوثر کے سامنے نصب کر دی گئی، سندھ حکومت کے تعاون سے پیڈسٹرن برج کی تعمیر کا عمل زور و شور سے روز و شب جاری ہے، پی ایس بی کوچنگ سینٹر کے سامنے سر شاہ سلیمان روڈ پر بننے والا یہ پل اگلے چند روز میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ 3 ارب 50 کروڑ روپے کے منصوبے کے پہلے مرحلے میں نئی عمارت کے گرانڈ فلور پر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اور اینٹی ڈوپنگ، فزیو کے علاوہ میچ آفیشلز کے کمرے تیار کر لیے گئے ہیں، پہلی منزل پر دونوں ڈریسنگ رومز بھی تیار ہو گئے، ڈائننگ ہالز بھی پایہ تکمیل کو پہنچ گئے، تیسرے اور چوتھے فلور پر جدید سہولیات سے آراستہ 24 ہاسپٹلٹی باکسز بھی مکمل ہو گئے تاہم چوتھی منزل پر چیئرمین باکسز اور ایڈمن بلاک کی تیاری کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمارت میں جدید طرز کی چاروں لفٹ نصب ہوگئی ہیں، گرانڈ فلور پر پیٹرنز انکلوژرز اور اہم شخصیات کے لیے گیلری بھی تیار ہوگئی ہے، ماجد خان اور ظہیر عباس کے نام سے منسوب وی وی آئی پی انکلوژر میں کرسیاں نصب کی جا رہی ہیں، نئی عمارت پویلین کہلائے گی جبکہ پرانی عمارت کو فار اینڈ کا نام دیا گیا ہے، گرانڈ کے اطراف میں 10 فٹ نوکیلے آہنی جنگلے کی تنصیب مکمل ہونے کو ہے، انتخاب عالم انکلوزر میں پہلے تماشائی سیڑھیوں پر بیٹھ کر میچ دیکھتے تھے، اب وہاں نشستیں لگائی جا رہی ہیں۔

بلال چوہان کے مطابق آئی سی سی سے کار پارکنگ کے استعمال کی اجازت مل گئی تو 2700 کے بجائے 2200 گاڑیوں کی پارکنگ کا اہتمام کیا جائے گا، تماشائیوں کی سہولیات کے لیے 75 نئے واش روم تعمیر کیے گئے ہیں، پرانی عمارت کے ڈریسنگ رومز کو پلاٹینیم باکسز میں تبدیل کر دیا گیا ہے، اسٹیڈیم کی چھت کی دھلائی کی جائے گی، 3 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ شروع ہونے کا فیصلہ پی سی بی کرے گا۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت گورننگ بورڈ کے اجلاس میں مجوزہ پلان کی منظوری کے بعد 22 اکتوبر 2024 سے پروجیکٹ شروع کیا گیا، مقررہ 90 دن سے قبل متعلقہ تعمیراتی اداروں کے تعاون سے ہدف کو مکمل کر لیا گیا، تاہم فنشنگ ورک باقی رہ گیا تھا۔

نئی عمارت میں مہمانوں کے لیے راہداری بھی بنا دی گئی ہے، عالمی اسٹیڈیمز کی طرح مرکزی عمارت سے کھلاڑیوں کے میدان میں آنے اور جانے کا جدید طرز کا راستہ بھی بنایا گیا ہے۔نئی بلڈنگ کے اطراف میں وی وی آئی پی پویلین بنائے جا رہے ہیں، میچز کے موقع پر دونوں ٹیموں کے عقبی راستے سے داخل ہونے کا اہتمام ہوگا، ہر فلور کا الگ راستہ ہوگا، کیمروں کے لیے اسٹیل کے بھاری بھرکم اسٹینڈز بھی تیار ہوگئے، اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت سے باہر اوول گرانڈ پر بھی پریکٹس سیشنز کے لیے فلڈ لائٹس کے دو پولز کی تنصیب کی جا رہی ہے، جدید ٹیکنالوجی سے مزین 3 تھری ڈی لوگو بھی لگائے جا رہے ہیں۔

تعمیراتی کام کے سبب 32 ہزار نشستوں والے اسٹیڈیم کی نشستی استعداد 28 ہزار رہ گئی ہے تاہم پویلین میں مزید 1200 افراد بھی بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔چیئرمین پی سی بی کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم میں کام کرنے والے مزدوروں کو کرکٹ میچ دیکھنے کی دعوت دی جائے گی جبکہ ان کے لیے خصوصی لنچ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی کے 5 رکنی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کے جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا تھا، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل تین مراکز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم کے میگا پروجیکٹس کے لیے پی سی بی نے مجموعی طور پر 12 ارب 80 کروڑ روپے کی رقم مختص کی تھی جبکہ آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے 7 کروڑ ڈالرز کے بجٹ کی منظوری دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…