بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

بابر اعظم سے کیا مسئلہ ہے؟ احمد شہزاد بالاخر ایک پوڈکاسٹ میں اُبل پڑے

datetime 24  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹر احمد شہزاد نے بالاخر بتادیا ہے کہ انہیں بابر اعظم سے کیا مسئلہ ہے۔قومی کرکٹر احمد شہزاد نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں پی ایس ایل میں شامل نہ ہونے اور بابر اعظم سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم میرا جونیئر ہے مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اسے کپتان غلط بنایا گیا، پاکستان میں ہوتا یہ ہے کہ یہ نہیں دیکھتے کہ اس کی کوالٹی ہے کہ نہیں بس دیکھا جاتا ہے پرفارمر ہے تو ساری چھریوں کا رخ ادھر اْدھر پی سی بی سلیکٹر اس ایک لڑکے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں۔

احمد شہزاد نے کہا کہ پی سی بی والے اس کے پیچھے چھپے ہیں، بابر کی ساری پرفارمنس بی، سی، ڈی ٹیم کے خلاف تھیں، ان کی ٹیموں میں بولرز نہیں ہوتے تھے جب ہم نے پریشر ڈالا تو ٹیمیں پاکستان آنے لگیں ان کے اہم کھلاڑی نہیں آتے تھے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو آئی سی سی کے چار ایونٹس ملے ہیں، کوئی اس پر بات نہیں کرتا، چار ایونٹس میں ان کی پرفارمنس نکال کر دیکھ لیں، میں نے ان پر تنقید نمبرز دیکھ کر گئی کوئی ذاتی مسئلہ نہیں تھا۔احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے بغیر کارکردگی کے اپنے دوستوں کو ٹیم میں برقرار رکھا، اب ون ڈے میں آپ نے ابرار احمد کو رکھا ہے تو پرفارمنس دیکھ لیں لیکن پہلے وہ شاداب کو ٹیم سے نکال ہی نہیں رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ابرار احمد مسٹری اسپنر ہے وہ پہلے چار اوور میں دو آؤٹ کردیتا ہے۔احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس پر 8 لڑکوں نے قبضہ کیا ہوا تھا اور پاکستان کو ہروائے جارہے ہیں پھر یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ کوئی کچھ نہ کہے، میڈیا کو چپ کروانے کے لیے کھلاڑی کو باہر کیا پھر اگلی سیریز میں دوبارہ شامل کرلیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم اور پی سی بی سے مجھے یہی شکایت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…