جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

ویرات کوہلی کا فوجی کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار، بھارت میں کہرام مچ گیا

datetime 24  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)اسٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ممبئی میں اپنے پرستار فوجی کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار کیا جس کے بعد بھارت بھر میں کہرام مچ گیا ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے ریکارڈ ساز بلے باز ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ممبئی میں اپنے ایک پرستار فوجی اہلکار کے ساتھ سیلفی لینے سے صاف انکار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی ممبئی میں اپنی گاڑی سے اتر کر کہیں جا رہے ہیں۔ وہیں دیگر لوگوں کے ہجوم میں ایک فوجی وردی میں ملبوس شخص بھی اپنے ہیرو کے انتظار میں کھڑا ہوتا ہے۔

کرکٹر جیسے ہی اس کے قریب سے گزرتے ہیں تو وہ مبینہ طور پر سیلفی لینے کے لیے آگے بڑھتا ہے لیکن ویرات کوہلی اس کو ہاتھ سے انکار کرتے ہوئے نظر انداز کر کے آگے بڑھ جاتے ہیں۔یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس نے بھارت بھر میں سوشل میڈیا پر آگ لگا دی ہے اور بھارتی شہری ویرات کی اس حرکت کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویرات پر جان بوجھ کر فوجی کے ساتھ سیلفی سے لینے سے انکار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈولکر ہوں یا ڈریوڈ، لکشمن ہوں یا گنگولی، کسی سابق بھارتی کرکٹ اسٹار نے ایسا تکبر نہیں کیا جو ویرات کوہلی میں دکھائی دیا۔ایک اور صارف نے کہا کہ ایسے کرکٹر یا کھلاڑی ان کے رول ماڈل نہیں ہوسکتے جب کہ ایک نے ان کے جلد لندن مستقل سکونت اختیار کرنے کے حوالے سے کہا کہ وہ کیونکہ اب لندن شفٹ ہو رہے ہیں اس لیے بھارتی فوج سے ایسا برتاؤ کر رہے ہیں۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…