ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

شکستوں سے پریشان بھارتی ٹیم نے کوچ بدل لیا

datetime 18  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں کے بعد دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئے کوچ کا تقرر کردیا۔چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم اختلافات اور شکستوں کے سبب تنقید کی زد میں ہے، ایسے میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ سے محض چند روز پہلے نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے جس نے مزید سوالات کو جنم دیا ہے اور ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ بڑے ناموں کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیجنڈ کرکٹر سیتانشو کوٹک کو بھارت کے نئے بیٹنگ کوچ طور پر چنا ہے، سوراشٹرا کے مشہور کرکٹر کو انگلینڈ کے خلاف ہوم وائٹ بال سیریز کیلئے ذمہ درایاں سونپی گئی ہیں۔بھارت کے موجودہ کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر، بولنگ کوچ مورنے مورکل، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ، اور دو اسسٹنٹ کوچ، ابھیشیک نائر اور ریان ٹین ڈوشیٹ شامل ہیں۔اس سے قبل تک بھارتی ٹیم کے پاس ٹیم کے پاس کوئی ماہر بیٹنگ کوچ نہیں تھا۔بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق کوٹک چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے پہلے بیٹنگ کوچ کا کردار سنبھالیں گے، بھارت کو 22 جنوری سے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹی20 اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…