منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

عبداللہ شفیق کی ‘زیرو ہیٹ ٹرک’، بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2024 |

جوہانسبرگ (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر عبداللہ شفیق نے ایک روزہ سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفر پر آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں عبداللہ شفیق پہلے اوور کی دوسری گیند پر ربادا کی وکٹ بن گئے اور خراب ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔عبداللہ شفیق مسلسل تین دفعہ صفر پر آؤٹ ہو کر ایک ون ڈے سیریز کے تمام میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے اوپنر بن گئے ہیں جبکہ مسلسل 3 میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر اور آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز بیٹر رکی پونٹنگ کے پاس بھی ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی20 سیریز میں ناکامی کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ایک روزہ سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکی ہے تاہم عبداللہ شفیق پہلے میچ میں مارکو جینسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے تھے۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں عبداللہ شفیق کو جینسن نے شکار بنایا تھا اور اس سے قبل انہوں نے دو گیندوں کا سامنا کیا تھا۔ کرکٹ کے ریکارڈز کے مطابق بھارت کے عظیم بیٹر سچن ٹنڈولکر 1994 نے مسلسل تین میچوں میں صفر پر آؤٹ ہو کر یہ ریکارڈ بنایا تھا جبکہ رکی پونٹنگ 2000 میں ایک روزہ سیریز کے 3 میچوں میں مسلسل صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے۔مسلسل تین میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست طویل ہے اور اس میں پاکستان کے سابق اوپنرز بھی شامل ہیں، جن سلمان بٹ، شعیب محمد، شعیب ملک، محمد وسیم اور شاداب کبیر شامل ہیں۔

ایک روزہ کرکٹ میں مسلسل صفر پر آؤٹ ہونے کا 5 بلے بازوں کا مشترکہ ریکارڈ ہے، جن میں انگلینڈ کے کریگ وائٹ، ویسٹ انڈیز کے گوس لوگی، زمبابوے کے ہنری اولنگا، سری لنکا کے لاستھ ملنگا اور سری لنکا ہی کے پرامودیا وکرما سنگھے شامل ہیں۔عبداللہ شفیق اگلی سیریز میں بھی صفر پرآؤٹ ہوئے تو بطور پر اوپنر اپنا ریکارڈ مزید بدتر بنائیں گے اور مسلسل آؤٹ ہونے والے بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہو کر چھٹے بلے باز بن جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…