اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے ہدف دیدیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔سڈنی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز میتھیو شارٹ اور جیک فریسر مک گرک نے کیا۔پاکستان کو اننگز کے پہلے دو اوورز مہنگے پڑے لیکن حارث رؤف نے 52 کے مجموعے پر پہلے جیک فریسر اور پھر کینگروز کپتان جوس انگلس کو پویلین بھیج دیا، عباس آفریدی نے میتھیو شارٹ کو 32 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور حسیب اللہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔پاکستانی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صاحبزداہ فرحان، عثمان خان سلمان علی آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ، حارث رؤف شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نسیم شاہ اور سفیان مقیم بھی 11 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…