ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

تیز ترین 300 ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ دہائیوں بعد پاش پاش

datetime 21  اکتوبر‬‮  2024 |

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش کے خلاف میرپور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کگیسو رباڈا نے تیز ترین 300 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کے فاسٹ باؤلر وقار یونس کا ریکارڈ توڑ دیا۔بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی میچ میں میزبان ٹیم پہلے ہی دن صرف 106 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے، محمود الحسن جوئے 30 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ تیج الاسلام 16، مہدی حسن مرزا 13 اور مشفق الرحیم 11 رنز بناکر نمایاں رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو رباڈا، ویان ملڈر اور کیشو مہاراج نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کے 21 پر 3 کھلاڑی آؤٹ تھے، ایسے میں رباڈا نے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم کو آؤٹ کرکے اپنے کیریئر کی 300ویں وکٹ حاصل کی۔رباڈا تیز ترین 300 وکٹیں حاصل کرنے کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے، انہوں نے یہ کارنامہ 11 ہزار 817 گیندوں پر انجام دے کر وقار یونس کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 12 ہزار 602 گیندوں پر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں طلبہ احتجاجی تحریک کے نتیجے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک میں یہ پہلی کرکٹ سیریز ہورہی ہے۔

گزشتہ ماہ تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اپنی آخری ریڈ بال سیریز ملک میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم وہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے سیریز میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔شکیب الحسن نے حالیہ انتخابات میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکمران جماعت عوامی لیگ پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا جس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی تھی جب کہ بنگلہ دیش میں مظاہروں کے دوران سیکڑوں اموات میں ایک نوجوان کے والد رفیق السلام نے شکیب الحسن سمیت 155 افراد کو قتل کے مقدمے میں نامزد کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…