پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا بھارت کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (اّئی سی سی) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں اّسٹریلیا نے بھارت کو 9 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد بھارت اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کی قسمت جڑ گئی ہے ،اگر پاکستان جیتا تو وہ سیمی فائنل میں اور بھارت باہر ہو جائے گا اور ہار کی صورت میں انڈیا سیمی فائنل اور پاکستان آئوٹ ہو جائیگا۔گروپ اے کے اہم ترین میچ میں فتح کے ساتھ آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے گروپ میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی۔

اّسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 151 رنز بنائے اور بھارتی ٹیم کیلئے 152 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔گریس ہیرس 40، ایلس پیری 32 اور کپتان تاہیلا نے 32 رنز بنائے اور ٹیم کی پوزیشن بہتر کی۔ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکی۔بھارتی ویمنز ٹیم 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 142 رنز تک محدود رہی اور یوں اسے 9 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بھارت کی ہرمن پریت کور 54 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں جبکہ دیپتی شرما 29، شفالی ورما 20 اور جمائمہ روڈریگاز 16رنز بناسکیں۔اّسٹریلیا کی انابیل اور سوفی مولی نکس نے 2، 2 وکٹ اپنے نام کیے۔ اس فتح کے ساتھ ٹیم نے اگلے مرحلے کیلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔کل 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان اہم ترین میچ ہے، نیوزی کی فتح کی صورت میں بھارت ایونٹ سے باہر ہوسکتا ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…