منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

پاک انگلینڈ سیریز؛ قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی)انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی چیمپئنز کپ سے دستبرد ہوگئے۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق خرم شہزاد کی جگہ نعمان علی کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ خرم شہزاد فٹنس بحال نہیں کرسکے۔

واضح رہے کہ نعمان علی نے آخری ٹیسٹ جولائی 2023 میں کھیلا تھا۔دوسری جانب کامران غلام اور محمد علی کو 15 رکنی اسکواڈ میں نہیں رکھا گیا۔ فاسٹ بولر عامر جمال کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ خراب فارم کے باوجود عبداللّٰہ شفیق بھی 15 رکنی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔ نوجوان محمد ہریرہ کو بھی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شان مسعود، سعود شکیل، عامر جمال، عبداللّٰہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ، محمد ہریرہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی 30 ستمبر کو ملتان میں جمع ہوں گے، قومی ٹیم کا کیمپ یکم اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…