منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

چیمپئنز ٹرافی سے پہلے قذافی سٹیڈیم کا نام بدلنے کی تیاری شروع

datetime 28  اگست‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے اّئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے پہلے قذافی سٹیڈیم کو جدید شکل دینے کے ساتھ نام بھی بدلنے کا منصوبہ بنا لیا۔اکتوبر 2022ء میں پانچ سالہ معاہدے کے تحت کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کو نیشنل بینک سٹیڈیم کا نام دیا جاچکا ہے، اب اسی طرز پر قذافی سٹیڈیم کو بھی سپانسر کا نام دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے ری نیمنگ قذافی سٹیڈیم کا باقاعدہ ٹینڈر جاری کرنے کے بعد چند سپانسرز اداروں کی جانب سے دلچسپی ظاہر کی گئی ہے، ابتدائی کاغذی کارروائی مکمل ہوچکی تاہم حتمی منظوری ہونا باقی ہے۔واضح رہے کہ لاہور سٹیڈیم کے نام سے پکارے جانے والے اس سٹیڈیم کو 19 مارچ 1972ء میں لیبیا کے اس وقت کے صدر معمر قذافی کے نام پر قذافی سٹیڈیم کا نام دیا گیا، اعلان اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے ایک جلسے میں کیا تھا، 20 اکتوبر 2011ء کو معمر قذافی کا انتقال ہو گیا۔



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…