جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم کی ملکیت میں بڑا اضافہ

datetime 19  اگست‬‮  2024 |

میاں چنوں(این این آئی)پاکستان کو بین الاقوامی کھیل کے مقابلوں، پیرن اولمپکس 2024 میں 40 برسوں بعد گولڈ میڈل جتوانے والے جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم کی ملکیت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ارشد ندیم سے متعلق جہاں پاکستانی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں اپنے قومی ہیرو سے متعلق ہر چھوٹی بڑی معلومات جاننا چاہتے ہیں وہیں بھارت بھی ارشد ندیم اور اپنے جیویلن کھلاڑی، چاندی کا میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا کے درمیان موازنہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ناصرف پاکستانی میڈیا سائٹس بلکہ بھارت میں بھی ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی کْل مالیت میں اضافے پر بات کی جا رہی ہے۔ان دونوں کھلاڑیوں کو ملنے والے تحائف اور 9 اگست کے بعد ان کی مالیت میں ہونے والے بڑے اضافے کا موازنہ کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے سرفہرست دو جیولن پھینکنے والوں کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے۔’جی کیو انڈیا’ کی ایک رپورٹ کے مطابق نیرج چوپڑا کی کْل مالیت 4.5 ملین ڈالر (تقریباً 37 کروڑ روپے) ہے۔دوسری جانب پیرس اولمپکس 2024ء میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کی دولت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

گولڈ میڈل جیتنے سے قبل ارشد ندیم کے پاس گاؤں اور شہر میں ایک گھر تھا جس کی مالیت متعدد میڈیا رپورٹس کی جانب سے کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔ چند میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ارشد ندیم 9 گست سے قبل دو گھر اور ایک گاڑی کے مالک تھے۔حال ہی میں ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے کے بعد بھاری بھرکم تحائف و رقوم سے نوازا گیا ہے جس کے بعد قومی کھلاڑی کی نیٹ ورتھ 47 کروڑ کیش، 7 اپارٹمنٹس اور 9 لگڑری گاڑیوں پر مبنی ہے۔ واضح رہے کہ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد، ارشد کی مجموعی مالیت میں ہوشربا اضافہ ضرور ہوا ہے مگر تاحال اْن کی نیٹ ورتھ سے متعلق کوئی ٹھوس اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔پاکستان کے ایک نجی اخبار کے مطابق اولمپکس 2024ئ کے بعد ارشد ندیم کو 153 ملین پاکستانی روپے نقد انعامات میں ملے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…