جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کرپشن کا الزام،افغان ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر احسان اللہ جنت پر 5 سال کیلئے پابندی عائد

datetime 8  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغانستان کرکٹ بورڈ نے افغان ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر احسان اللہ جنت پر 5 سال کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے بدھ کو اعلان کیا کہ انہوں نے کرپشن کے الزام میں احسان اللہ جنت پر 5سال کی پابندی عائد کی ہے۔افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق احسان اللہ جنت نے رواں سال کے شروع میں ہونے والی کابل پریمیئر لیگ کے دوران بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل دونوں کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی۔

افغان کرکٹ بورڈ نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ احسان اللہ آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.1.1 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ 5 سالہ پابندی کے دوران احسان اللہ جنت کسی کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، کرکٹر پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔افغان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے انکشاف کیا ہے کہ 3 دیگر کھلاڑیوں کا بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، البتہ اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ احسان اللہ افغانستان کی جانب سے 20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔اس کے علاہ وہ احسان اللہ نے کابل پریمیئر لیگ 2024 میں شمشاد ایگلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 4اننگز میں 72 رنز بنائے تھے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…