اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ کے گروپ میچز میں تمام ٹیموں کو شکست دیدی

datetime 1  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو (این این آئی)پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ کے گروپ میچز میں تمام ٹیموں کو شکست دے دی۔پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے یورپ کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنے گروپ کا تیسرا اور آخری میچ جیت کر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے اوسٹیسی کلب کو 3ـ1 سے شکست دی، اوسٹیسی فٹبال کلب نے قومی ٹیم کے خلاف میچ کے پہلے ہاف میں پہلا گول اسکور کیا جس کے چند لمحوں بعد ہی قومی ٹیم کی جانب سے اوسٹیسی کلب کے خلاف گول کرکے میچ برابر کردیا گیا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے لگاتار 2 گول اسکور کیے، کپتان محمد عدیل، شاہد انجم اور عبدالغنی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کپتان محمد عدیل کا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کے ہم نے بھرپور پریکٹس کی ہوئی ہے اور نئی ٹیکنیکس بھی سیکھی ہیں۔محمد عدیل نے کہا کہ انشااللہ پلے آف مرحلے میں بھی میچ جیتیں گے،کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم آج یکم اگست کو اپنا پہلا پلے آف میچ کھیلے گی۔یاد رہے کہ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2023 میں رنر اپ رہی تھی۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…