منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

فرانسیسی کوہ پیما نے بغیر آکسیجن ریکارڈ وقت 11 گھنٹے میں کے ٹو چوٹی سر کر لی

datetime 30  جولائی  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)فرانسیسی کوہ پیما نے بینجمن ویڈرینز نے بغیر آکسیجن کے 11 گھنٹے میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر کے ریکارڈ قائم کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کئی کوہ پیماؤں نے دنیا کے دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر عالمی ریکارڈ قائم کیا، گزشتہ روز 10 پاکستانیوں سمیت تقریباً 65 کوہ پیماؤں نے 8 ہزار 611 میٹر بلند چوٹی کو سر کیا،اس دور ان کئی کوہ پیماؤں کو اونچائی پر پہنچنے کے بعد مشکلات پیش آئیں اور انہیں اپنا سفر ختم کرنا پڑا۔

فرانس کے بینجمن ویڈرینز نے 11 گھنٹے میں چوٹی سر کر کے ریکارڈ قائم کیا، انہوں نے آکسیجن کی مدد کے بغیر چوٹی سر کی۔32 سالہ کوہ پیما نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے 40 دن سے زیادہ بیس کیمپ میں رہنے کے بعد یہ کارنامہ انجام دیا، وہ ہفتہ کو شب کے بعد کے ٹو بیس کیمپ سے نکلے اور 10 گھنٹے، 59 منٹ اور 59 سیکنڈ میں چوٹی پر پہنچے۔دوسری جانب، جاپانی کوہ پیما ناوکو واتنابے نے تیسری بار چوٹی سر کی، وہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو 3 بار سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں، وہ ان 18 کوہ پیماؤں میں شامل تھیں جنہوں نے گزشتہ روز چوٹی سر کی۔مقامی کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم جس میں نصیبہ سلطانہ سرباز خان، عبدالجوشی، اعجاز کریم، فریاد، شیرزاد کریم، علی محمد سرپارہ اور محمد علی سدپارہ شامل ہیں، وہ بھی پیر کو چوٹی سر کرنے میں کامیاب رہے۔مہم کے منتظم امیجن نیپال کے مطابق، منگما جی کی قیادت میں 18 کوہ پیماؤں کی ایک اور ٹیم نے اتوار کی صبح چوٹی کو سر کیا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…