کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے

15  اپریل‬‮  2024

لزبن /میونخ(این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے۔دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے 5 فٹبالروں میں کرسٹیانو رونالڈو پہلے نمبر پر ہیں۔پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی سالانہ تنخواہ 173 ملین پاؤنڈ ہے، وہ سب سے زیادہ تنخواہ لے کر دنیا پر چھائے ہوئے ہیں۔برازیل کے فٹبالر نیمار جونیئر جو اس وقت گھٹنے کی تکلیف کے باعث گراؤنڈ سے باہر ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے فٹبالرز میں دوسرے نمبر پر ہیں۔نیمار جونیئر کی سالانہ تنخواہ 86 ملین پاؤنڈ ہے، میسی اور رونالڈو کے بعد وہ دنیا کے تیسرے بہترین فٹبالر ہیں۔

دنیا کے تیسرے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما ہیں۔ کریم بینزیما کی سالانہ تنخواہ 85 ملین پاؤنڈ ہے، وہ سعودی عرب کے الاتحاد کلب کی جانب سے کھیلتے ہیں۔سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر بھی فرانسیسی فٹبالر کلیان ایمباپے کا نام ا?تا ہے۔ کلیان ایمباپے کی سالانہ تنخواہ 62 ملین پاؤنڈ ہے تاہم ریئل میڈرڈ میں شامل ہونے کے بعد ان کی تنخواہ میں اضافہ متوقع ہے۔ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے معروف اسٹرائیکر لیونل میسی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آتے ہیں۔لیونل میسی کی سالانہ تنخواہ 55 ملین پاؤنڈ ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…