بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ورلڈکپ میں افغانستان سے شکست پر ساری رات سو نہیں سکا تھا، بابراعظم

datetime 8  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران افغانستان سے شکست کا بہت افسوس تھا اس روز ساری رات سو نہیں سکا تھا۔ ایک انٹرویو میں بابراعظم نے کہا کہ بھارت اورخصوصاً حیدرآباد میں جو استقبال ملا وہ حیران کن اور یادگار رہا تاہم ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ ہارنے پردکھ ہوا تھا،اس رات سو نہیں سکا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محنت اورلگن کامیابی کی بنیاد ہے تاہم کیرئیرکے ابتدا میں منصور رانا،اعجاز احمد اور علی ضیا نیبہت مدد کی۔

کپتانی سے متعلق کپتان بابراعظم نے کہا کہ کپتانی ذمہ داری ہے، سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں، بیٹنگ اورکپتانی کو الگ رکھتا ہوں، میرے رن آؤٹ ہونے پر والد بہت ناراض ہوتے ہیں کیونکہ ان کو رن آؤٹ ناپسند ہے۔بابراعظم نے آئندہ ورلڈکپ سے متعلق عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتیں گے، پاکستان کے بعد دوسری پسندیدہ ٹیم نیوزی لینڈ ہے،کین ولیم سن کی کورڈرائیو پسند ہے ، پیٹ کمنز سب سیمشکل بولرہیں۔مزید برآں اپنی شادی اور تیاریوں سے متعلق سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ بھارت میں شیروانی دیکھنے کی خبردرست نہیں اورنہ ہی ابھی فی الحال شادی کا کوئی پلان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…