بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

محسن نقوی پی سی بی کے بلا مقابلہ نئے چیئرمین منتخب

datetime 6  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیا آئینی چیئرمین مل گیا، محسن نقوی بلامقابلہ پی سی بی کے سربراہ منتخب ہوگئے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی چیئرمین کے انتخاب کے لئے بی او جی کے اجلاس کی صدارت کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور نے کی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق محسن نقوی کے مد مقابل مصطفی رمدے نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، مصطفی رمدے کی محسن نقوی کے حق میں دستبرداری کے بعد محسن نقوی بلا مقابلہ سربراہ پی سی بی منتخب ہوئے۔

بورڈ آف گورنرز کے 10 ارکان نے محسن نقوی پر اگلے 3سال کے لئے اعتماد کا اظہار کردیا۔آئین 2014کے تحت بننے والے بورڈ آف گورنرز کے لئے پیٹرن پی سی بی نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی طرف سے محسن نقوی اور مصطفی رمدے کی نامزدگی ہوئی تھی۔دوسرے ارکان میں 4ریجنز آزاد جموں کمشیر، لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی اور بہاولپور شامل ہیں۔ 4محکموں پی ٹی وی، اسٹیٹ بنک، سوئی گیس اور غنی گلاس کے نمائندے بھی اس بورڈ آف گورنرز کا حصہ ہیں۔سیکرٹری وزات بین الصوبائی رابطہ بھی اس بورڈ آف گورنرز میں ہیں تاہم ان کوووٹ دینے کا حق نہیں دیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر شاہ خاور نے محسن نقوی کی کامیابی کا اعلان کیا، رمیز راجہ کی رخصتی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کی سربراہی میں قائم مینجمنٹ کمیٹیوں نے چلائے۔محسن نقوی وزیر اعلی پنجاب کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد بطور پی سی بی چیئرمین فرائض سنبھالیں گے، چارج سنبھالنے تک شاہ خاور ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رہیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد محسن نقوی کو پاکستان سپر لیگ اور قومی ٹیم کی بہتری کے لئے کئی اہم فیصلوں کا چیلنج درپیش ہوگا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…