منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا بالآخر پھٹ پڑیں

datetime 5  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار اپنی طلاق کے بعد سے صبر آزما خاموشی کے بعد بالآخر بہت کچھ بول گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ثانیہ مرزا اپنے سابق شوہر شعیب ملک سے طلاق کے بعد طویل عرصہ خاموش رہیں، سوشل میڈیا پر وہ اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہیں مگر کچھ کہنے سے خود کو باز کر رکھا تھا مگر اب ان کے ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے اور انہوں نے دل کی بھڑاس نکال دی۔ان کے اندر ثناء جاوید اور شعیب ملک کی شادی کے بعد سے جو لاوا ابل رہا تھا سوشل میڈیا پوسٹ کی صورت میں باہر آ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسان زندگی میں بعض اوقات ان راہوں سے گزرتا ہے جس کے بارے میں دوسرے لوگ ذرہ بھر علم نہیں رکھتے، ایسی چیزوں سے گزرتے ہیں جو آپ کو اندر سے ہلا کر رکھ دیتی ہیں، توڑ دیتی ہیں، پھر تعمیر کرتی ہیں اور سکھاتی ہیں کہ اتنا مضبوط کیسے بنیں جتنا کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں آپ اپنے آپ کو وہی برقرار رکھیں جو دراصل آپ ہیں، اگر کوئی آپ کو جانچے اور مداخلت کرے تو آپ یاد رکھیں کن چیزوں سے گزرے ہیں، لہذا مسکرائیں اور چلتے رہیں۔ جب آپ طوفانوں سے گزر کر خود پر بہت کچھ ثابت کر چکے ہیں تو دوسرے پر ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ نے خود کو جس طرح سنبھال رکھا ہوتا ہے وہ دوسروں نے نہیں دیکھا ہوتا۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے بہت کم جملوں میں سمجھنے والوں کیلئے بہت کچھ کہہ دیا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…