بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

2023 میں کئی انٹرنیشنل اسٹارز نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) 2023 میں کئی انٹرنیشنل اسٹارز نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جبکہ پاکستان کے 2 کھلاڑیوں نے بھی اچانک کرکٹ چھوڑ کر مداحوں کو حیران کردیا۔2023 کئی کرکٹرز کے کیریئرکا آخری سال رہا، پاکستانی آل راونڈر راونڈر عماد وسیم نے 24 نومبر 2023 کو انٹرنیشنل کرکٹ سے اچانک اور حیران کن طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اب میری نظریں انٹرنیشنل اسٹیج سے ہٹ کر اپنے کیریئر کے اگلے مرحلے پر توجہ دینے پر مرکوز ہیں۔

عماد وسیم کے کیریئر کا آغاز 2006 میں ہوا تھا، انہوں نے 55 ون ڈے اور 66 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی۔مڈل آرڈر بیٹر اسد شفیق نے بھی 2023 میں ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاوہ پاکستان کی طرف سے 77 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔37 سالہ اسد شفیق 2010 کی دہائی میں اس وقت کے پاکستانی کپتان مصباح الحق کی ٹیسٹ سائیڈ کے اہم مڈل آرڈر بلے باز تھے اور انہوں نے اگست 2016 میں پاکستانی ٹیم کے ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست آنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔نومبر 2023 میں جنوبی افریقہ کے اوپنر وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، 30 سالہ کرکٹر 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔2013 میں جنوبی افریقا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے کوئنٹن ڈی کوک نے اب تک 140 میچز میں 44.85 کی اوسط سے 5966 رنز اسکورکیے ہیں، ان کے ون ڈے کیریئر میں 17 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

بحیثیت وکٹ کیپر ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ میں 183 کیچز پکڑے جبکہ 14 اسٹمپنگ بھی کیں۔فروری 2023 میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بھی 2023 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ایرون فنچ کا شمار اپنے عروج کے دوران جارحانہ اوپنگ بیٹرز میں ہوتا تھا تاہم گزشتہ برس آسٹریلیا میں ہی ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹیم کے ابتدائی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد وہ تنقید کی زد میں تھے۔ایرون فنچ نے سنہ 2011 میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 103 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جن میں سے 76 میں انہوں نے کپتانی کی۔انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ باولر اسٹورٹ براڈ نے جولائی 2023 میں 600 وکٹیں مکمل کرکیکرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ٹیسٹ میں 602 وکٹوں کے ساتھ پانچویں کامیاب ترین باؤلر نے کہا کہ یہ سفر بہت شاندار رہا اور میرے لیے انگلینڈ اور ناٹنگھم شائر کا بیج لگانا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…