بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی اپیل مسترد، ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگی

datetime 23  دسمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی اپیل مسترد کردی جس کے بعد اب ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگی۔آزاد ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی ہوگی۔بھارت پاکستان میں عام انتخابات اور سیکیورٹی کو بنیاد بنا کر ڈیوس کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہتا تھا اور اس حوالے سے گزشتہ ماہ بھی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی مؤقف کو تسلیم نہیں کیا تھا۔پاکستان نے مؤقف اپنایا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال کا کوئی مسئلہ نہیں، دیگر ٹیمیں بھی پاکستان میں آکر کھیل رہی ہیں۔

معاملے پر بھارتی ٹینس فیڈریشن کی اپیل پر آزاد ٹربیونل بنایا گیا تھا اور اب بھارت کو ایک ماہ میں دوسری بار شکست ہوئی ہے اور پاکستان کا مؤقف تسلیم کیا گیا ہے۔ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق پاکستان میں ڈیوس کپ نا کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں، پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال ایسی نہیں کہ میچ نہ ہوسکیں۔آزاد ٹربیونل نے بھارت کو فروری میں پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 4 فروی کو کھیلی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…