بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بابراعظم نے 8 پلیرز کا گروپ بنا رکھا تھا، ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیو لیک

datetime 19  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے، جس میں وہ نامعلوم خاتون سے بات کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بابراعظم نے 8 پلیرز کا گروپ بنا رکھا تھا، انہیں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بننے کے لئے کہا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی ایک نامعلوم خاتون سے بات کرنے کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے، اس گفتگو میں وہ بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی وجہ بتارہے ہیں۔

نامعلوم خاتون بات کرتے ہوئے کہتی ہے کہ ہم شائقین ہیں ہم دیکھتے ہیں کہ کپتان صاحب اپنے دوستوں اور اپنے قریبیوں کو کھلانا شروع کردیتے ہیں۔ شاداب کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بنتی۔ یہ نہیں ہونا چاہئے۔خاتون کے جواب میں مبینہ طور پر ذکا اشرف کہتے ہیں اس وجہ سے پاکستان کرکٹ خراب ہورہی ہے۔مبینہ آڈیو میں ایک اور نامعلوم شخص بھی بات کرتا ہے اور کہتا ہے کہ حسن علی کا بھی تو ایسا ہی تھا وہ ورلڈ کپ کھیل گیا۔نامعلوم شخص کی بات کی نفی کرتے ہوئے خاتون کہتی ہے نہیں نہیں حسن تو اس لئے تھا کہ نسیم شاہ نہیں تھا ناں۔اس دوران ذکا اشرف کہتے سنائی دیتے ہیں کہ حسن بھی تو بابر کا ہی دوست ہے۔

ذکا اشرف کے جواب میں وہی نامعلوم خاتون کہتی ہے نہیں نہیں ابو حسن تو اس لئے تھا کہ نسیم شاہ نہیں تھا۔مبینہ آڈیو میں ذکا اشرف کہتے ہیں کہ ایک بندہ جو طلحہ نام ہے پلیئرز ایجنٹ ہے، اس نے نیشنل ٹیم کے 8 پلیئرز کو قابو کیا ہوا ہے، اس نے کھلاڑیوں کے ساتھ کنٹریکٹ سائن کیا ہوا ہے، وہ اتنا ہوشیار آدمی ہے کہ پلیئرز کے گھروں میں جاکر فیملی کے ساتھ بہت تعلقات بنائے ہوئے ہیں، اور پلیئرز ایسے ہیں کہ اس کے بغیر ہل نہیں سکتے، طلحہ عثمانی ہے، پتہ نہیں کیا نام ہے اس کا۔مبینہ آڈیو میں ذکااشرف کہہ رہے ہیں کہ ابھی بابر اعظم کو میں نے کہا کہ تم ٹیسٹ کی کپتانی رکھو، تمہیں وائٹ بال سے ہٹانے کا سوچا ہے، اس نے جواب دیا کہ اچھا جی میں گھر پوچھ لوں ذرا پھر آپ کو فیصلہ بتاتا ہوں، بابر اعظم نے گھر سے نہیں پوچھا بلکہ اس نے طلحہ کو فون کرکے مشورہ کیا۔

اور اسی نے مشورہ دیا تم سارے چھوڑ دو۔ذکااشرف کی بات کے بعد نامعلوم خاتون کی دوبارہ آواز آتی ہے جس میں وہ کہتی ہے کہ ہاں تو ٹھیک کیا، کوہلی بھی تو نہیں ہے کپتان، اس نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔مبینہ آڈیو میں چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں کہ میرا پلان بی بھی تیار تھا اگر بابر نے ایسے کیا تو میں ایسے کروں گا، جب بابر نے کپتانی چھوڑی تو میں نے فٹا فٹ دوسرے بندے کو کہا چل بھئی اب تو کپتان ہے۔نامعلوم خاتون سوال پوچھتی ہے تو وائٹ بال میں کپتان کون ہے اب؟ کیا شان مسعود ہے۔ذکا اشرف جواب میں کہتے ہیں نہیں وائٹ بال میں آفریدی ہے وہ شاہین آفریدی ہے ٹھیک ہے وہ۔نامعلوم خاتون دوبارہ کہتی ہے اچھا، لیکن وائٹ بال میں رضوان بہتر نہیں تھا۔

ذکااشرف کہتے ہیں کہ رضوان مجھے پسند تھا لیکن وہ بھی بابر اور طلحہ کے ساتھ ملوث تھا۔ بابر اعظم نے 8 پلیرز کا گروپ بنا رکھا تھا۔ 8 پلیئرز ہمارے قابو کئے ہوئے ہیں جو مرضی ہے کرلے وہ۔نامعلوم خاتون کہتی ہے کہ دیکھیں ایسے تو شاہین پھر شاہد آفریدی کے کنٹرول میں ہے۔ذکا اشرف جواب دیتے ہیں کہ شاہد آفریدی تو شاہین کا سسر ہے ناں۔نامعلوم خاتون ایک پھر کہتی ہے دیکھیں ابو شاہد آفریدی سسر ہے لیکن وہ بہت زیادہ مداخلت کرتا ہے۔خاتون کے جواب میں دوسرا نامعلوم شخص کہتا ہے کہ دیکھیں بیٹا اب اتنا تو پھر چلتا ہے ناں۔خاتون جواب میں کہتی ہے اللہ کرے بس پاکستان کے لئے بہتر ہو۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…