منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ،مہندی کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر و کرکٹر انضمام الحق کے بھتیجے اور قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے،کھلاڑی کی ہونے والی دلہنیا کی مہندی کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔تفصیلات کیم طابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں امام الحق کی ہونے والی دلہنیا انمول محمود کو ٹیگ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کی تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز و تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہندی کی اس تقریب میں انمول محمود نے سرخ رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جس پر سنہری رنگ کا نفیس کام کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر تقریب کی فوٹوگرافر اور ایونٹ پلینر کی جانب سے مختلف پوسٹس اور اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں جن کے مطابق شادی کی تقریبات کے سلسلے میں مہندی کی تقریب ناروے میں منعقد ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر و ویڈیوز صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق امام الحق کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہو گی۔کھلاڑی کے نکاح کی تقریب 25 نومبر کو طے کی گئی ہے، جس میں کرکٹر پرنس کوٹ پہنیں گے جبکہ قومی کرکٹر کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں ہو گا۔امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی انمول محمود سے ہو رہی ہے۔اسٹار کرکٹر دورہ آسٹریلیا پر روانگی سے قبل شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شا دی کی تقریبات کی وجہ سے امام الحق کی کیمپ میں شرکت غیر یقینی ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…