منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رمیز راجہ کو متعصبانہ تبصرے پر ہنسنا مہنگا پڑ گیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کو متعصبانہ چٹکلے پر ہنسنا مہنگا پڑ گیا۔رمیز راجہ نے کچھ عرصہ قبل ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں شو میں موجود ایک کامیڈین کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری سابق کرکٹر ویوین رچرڈز کا سیاہ فام ہونے پر مذاق اڑایا گیا۔شو کے دوران کامیڈین نے ویوین رچرڈز کے بھارتی اداکارہ نینا گپتا کے رشتے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں کرکٹ میچ دیکھتی ہوں اور میرا دل اس وقت ٹوٹ گیا تھا جب ویوین رچرڈز نے نینا گپتا کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کی، میں نے اس جوڑی پر ایک شعر بھی لکھا تھا کہ جو لڑکیاں خود کو کہتی ہیں ملکہ عالیہ ان کو پھر ملتا ہے مسٹر کالیا۔

رمیز راجہ جو اس شو میں بطور مہمان موجود تھے وہ کامیڈین کے اس تبصرے پر زور سے ہنسنے لگے۔ویوین رچرڈز اور نینا گپتا کی بیٹی، فیشن ڈیزائنر مصابہ گپتا کو رمیز راجہ کا متعصبانہ تبصرے پر اس طرح ہنسنا ایک آنکھ نہیں بھایا۔ مصابہ گپتا نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر رمیز راجہ پر سخت الفاظ میں تنقید کی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں رمیز راجہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ حساسیت ایک خوبی ہے جو چند لوگوں میں ہوتی ہے، میرے والد، والدہ اور میرے پاس یہ خوبی ہے لیکن آپ کے پاس نہیں ہے، پاکستان کے ٹی وی چینل پر آپ کو ایسی بات پر ہنستے ہوئے دیکھ کر دکھ ہوا جس پر دنیا نے تقریبا 30 سال پہلے ہنسنا چھوڑ دیا تھا، ہم تینوں یہاں بہت فخر کے ساتھ موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ نینا گپتا کے 1980 کی دہائی کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ویوین رچرڈز کے ساتھ قریبی تعلقات تھے، اگرچہ ان دونوں نے کبھی شادی نہیں کی لیکن ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام مصابہ گپتا ہے جو 1989 میں پیدا ہوئی تھیں۔ مصابہ گپتا اب ایک کامیاب فیشن ڈیزائنر ہیں اور ان کا ملبوسات اور کاسمیٹکس کا اپنا برانڈ ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…