اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

بابر اعظم کپتانی سے دستبر ار ،شان مسعود ٹیسٹ اور شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان اور شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔پی سی بی کی جانب سے دونوں فارمیٹ کے نئے کپتانوں کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق شان مسعود کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ون ڈے ٹیم کے کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے جس کے بعد نئے کپتانوں کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے بابر کو صرف ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم بابر نے انکار کرتے ہوئے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں نمبر ون بننا تمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ تھا، قیادت سے دستبرداری مشکل فیصلہ تھا،کپتانی چھوڑنے کا یہ درست وقت ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا، نئے کپتان کو اپنے تجربے کی بنیاد پر سپورٹ کروں گا، اس ذمہ داری کے لیے اعتماد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…