منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

عبد الرزاق نے متنازع بیان پر ایشوریہ رائے سے معافی مانگ لی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے اپنی غلطی کا احساس ہونے کے بعد متنازع بیان پر بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے سے معافی مانگ لی۔سابق کرکٹر عبدالرزاق نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اپنے بیان پر بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے سے معذرت کی اور کہا کہ پریس کانفرنس کے دوران کوچنگ اور کرکٹ کی بات ہو رہی تھی کہ اس دوران زبان پھسل گئی۔

انہوں نے ذاتی طور پر بھارتی اداکارہ سے معافی مانگتے ہوئے مزید کہا کہ مثال کوئی اور دینی تھی لیکن ایشوریہ رائے جی کا نام زبان سے نکل گیا، میرا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔خیال رہے کہ کراچی میں ایک ایونٹ کے دوران حاضرین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے عبد الرزاق نے بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے سے متعلق متنازع بیان دیا تھا جس کے بعد قومی ٹیم کے سابق آل رائونڈر اور کوچ کو عوام کی جانب سے شدید تنقید اور غصے کا نشانہ بنایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…