منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بابر اعظم میں لیڈر والی کوالٹی نہیں،شاہد آفریدی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم میں لیڈر والی کوالٹی نہیں ہے، جب ٹیم ورلڈ کپ کے لیے جا رہی تھی اس وقت مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ٹیم اس طرح ہارے گی۔ صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ میں بھی بابر اعظم کا فین ہوں وہ ساڑھے تین چار سال سے کپتانی کر رہے ہیں تاہم وہ اس دوران کپتان کی حیثیت سے اپنے آپ کو منوا نہیں سکے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ لیڈر کو تگڑا ہونا ہوتا ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے، جب میں نے بابر کی کپتانی پر بات کی تو لوگوں نے تنقید کی کہ آپ بابر اعظم کی کپتانی کے پیچھے پڑے ہیں، مجھے بولرز اور بیٹرز کی رینکنگ دیکھ کر اندازہ تھا کہ یہ ٹیم اچھا کھیل کر آئے گی تاہم بیٹنگ اور بولنگ میں بہت غلطیاں ہوئیں۔سابق کپتان نے کہا کہ بابر جتنا بڑا کھلاڑی ہے میری خواہش تھی کہ وہ صف اول کا کپتان بھی بنے تاہم ایسا نہ ہو سکا، ڈومیسٹک سیزن کے دوران کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے، ڈومیسٹک کرکٹ کو اہمیت دی جائے اور پچز مختلف بنائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کپتان کا کردار اہم ہوتا ہے اگر آج ہم 2009ء کے ورلڈ کپ کی جیت کا جشن منا رہے ہیں تو اس ورلڈ کپ میں یونس خان نے اہم کردار ادا کیا تھا، کپتان لیڈر اس لیے ہوتا ہے کیوں کہ اس کے ذہن میں مختلف پلاننگز اور آئیڈیاز ہوتے ہیں، یونس خان نے مجھے اوپر کھلانے کا فیصلہ کیا اور فواد عالم سے اوور کرایا، عبدالرزاق کو پاکستان سے بلایا گیا، کپتان ہار سے نہیں ڈرتا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ مینجمنٹ کا کپتان کے ساتھ رول اہم ہوتا ہے، ہر ٹیم ہارتی ہے تاہم پاکستان ٹیم میں فائٹ اور جارحانہ پن دکھائی نہیں دیا، انڈر 16 سے انڈر 19 لیول وہ لیول ہے جس میں آپ بچوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط بناتے ہیں، ان چیزوں کو ڈومیسٹک میں اپلائی کریں، ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ بہت ہے تاہم سسٹم نہیں ہے، ایسا مضبوط سسٹم ہو کہ کسی کے جانے سے سسٹم تبدیل نہ ہو۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…