اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ویرات کوہلی اچانک ورلڈکپ اسکواڈ چھوڑ کر ممبئی چلے گئے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کے سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نیدر لینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ سے قبل اسکواڈ چھوڑ کر ممبئی چلے گئے ۔بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ کیلئے بھارتی شہر تھیرووننتھاپورم میں موجود ہے تاہم ویرات کوہلی کو ذاتی وجوہات کی بنا پر اسکواڈ چھوڑ کر ممبئی کیلئے روانہ ہونا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی نے ٹیم انتظامیہ سے گواہٹی سے ممبئی کیلئے روانہ ہونے کی درخواست کی تھی، مینجمنٹ کی اجازت سے کوہلی ممبئی کیلئے روانہ ہوئے تاہم بتایا جارہا ہے کہ کوہلی کی اسکواڈ میں واپسی کسی بھی وقت متوقع ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کے مطابق کوہلی کی اسکواڈ چھوڑنے کی تصدیق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہونے جیسی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اب تک جوڑے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہ آسکی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…