بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کیلئے شاہین، بابر اعظم سے زیادہ اہم ہیں،ہرشا بھوگلے

datetime 2  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی ہلی (این این آئی)بھارت کے مشہور کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈکپ 2023 کیلئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کے لیے کپتان بابر اعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا۔کرکٹ ویب سائٹ کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے ہرشا بھوگلے نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی ایک طرح سے بابر اعظم سے زیادہ اہم ہے کیوں کہ اگر شاہین ایشیا کپ میں شروعات کے 10 اوورز میں وکٹیں نہ لیتے تو آپ دیکھ سکتے کہ پھر کیا ہوتا، اگر پاکستان کو پاور پلے میں وکٹیں نہ ملیں تو ان کی بولنگ سائیڈ مختلف ہو جاتی ہے، پاکستان ٹیم کیلئے نسیم شاہ کی غیر موجودگی بھی ایک بہت بڑا خلا ہے۔

ہرشا بھوگلے نے کہا کہ پاکستانی اسپنرز کو اچھا کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہوگی، میرے خیال میں پاکستان کی صورتحال کچھ اس طرح سے ہوگی کہ کیا پاکستان کے اوپنرز اچھا کھیل پیش کرپائیں گے؟ یا پھر کیا پاکستان کے اسپنرز مڈل اوورز میں اچھی گیند کرسکیں گے؟بھارتی کمنٹیٹر نے کہاکہ کرکٹر فخر زمان میں اگر چہ کچھ مسئلہ ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے پاس ایک بہترین اوپننگ کمبینشن ہے، امام الحق نے دیر سے ہی سہی لیکن اچھی کارکردگی دکھائی ہے تاہم جب ان کے پاس عبد اللہ شفیق جیسا کرکٹر موجود ہے تو وہ اسے کیوں نہیں کھلاتے؟ اگر مستقل طور پر عبداللہ شفیق اور امام الحق کو اوپننگ دی جائے تو بابر اعظم ایک مختلف کرکٹر بن کر سامنے آتے ہیں جس میں کوئی شک نہیں ہے۔

ہرشا بھوگلے نے اپنی گفتگو میں پاکستان کے مڈل آرڈرز بیٹرز کیلئے غیر یقینی جیسے الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد اور سعود شکیل اچھے کرکٹر ہیں تاہم کیا آپ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے ان پر بھروسہ کر سکتے ہیں؟ ہم دیکھنے کیلئے منتظر ہیں، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو یہ پاکستان کے لیے بہت اچھا ہے۔بھارتی کمنٹیٹر نے کہاکہ پاکستان کے اسکواڈ کیلئے جن3اسپنرز کو منتخب کیا گیا ہے وہ بیٹنگ بھی کرسکتے ہیں، شاداب ان میں ایک اچھے بیٹر ہیں، نواز بیٹنگ کر سکتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…