جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

فٹ بال ٹیم کے صدر میچ ہارنے پر قتل

datetime 27  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بگوٹا(این این آئی)ٹائیگریس کلب جس کا تعلق کولمبیا کی سیکنڈ ڈویژن فٹ بال لیگ سے ہے نے اعلان کیا ہے کہ اس کے صدر ایڈگر بیز اس کے اسٹیڈیم میں ٹیم کی شکست کے بعد گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق 63 سالہ بائز اٹلٹیکوسے 3-2 سے ہارنے کے بعد اپنی بیٹی کے ساتھ ایک کار میں گھر واپس جا رہے تھے۔ سٹیڈیم کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے انہیں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

تاہم ان کی بیٹی محفوظ رہی حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔کلب نے ایک بیان میں کہا کہ اس واقعے کے بعد ٹائیگرس فیملی اور کھیل برادری تباہی کی حالت میں ہے۔کولمبیا کے پروفیشنل لیگ کے صدر فرنینڈو جارامیلو نے بائز کی وفات میں کہا کہ ہمارے خطے میں کھیلوں کی ترقی کے لیے ان کی وابستگی اور لگن نے ایک انمٹ نقش چھوڑا ہے۔ انھیں جاننا ایک اعزاز تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے مضبوط اور قابل احترام موقف اور کھیل سے محبت کی وجہ سے اپنے دوستوں کی عزت سے لطف اندوز ہوتے تھے، جس کے بارے میں ہم سب پرجوش محسوس کرتے ہیں۔ٹیمیں میچوں کے اگلے دو رانڈز میں بائز کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں گی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…