منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈکپ اسکواڈ میں سرفراز کی ٹیم میں شمولیت پر آوازیں اٹھنا شروع

datetime 17  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی ایک بار پھر ٹیم میں شمولیت کیلئے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایشیاکپ میں قومی ٹیم کی خراب پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وکٹ کیپر بیٹر اور سابق کپتان سرفراز احمد کو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔سابق کپتان سرفراز احمد نے سال 2021 میں جنوبی افریقہ کیخلاف آخری مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا تاہم وہ ڈومیسٹک سرکٹ میں کھیلتے ہوئے دیکھائی دیئے ہیں۔

نوجوان بیٹر محمد حارث کو ایشیاکپ میں موقع دیا گیا تاہم وہ پرفارم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔دوسری جانب رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کی مینجمنٹ، کوچ، کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت کررہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے آئی سی سی کی طرف سے بورڈز کو 28 ستمبر تک اسکواڈ کا اعلان کرنے اور تبدیلی کا وقت دیا ہے۔ایشیاکپ میں قومی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 228 رنز اور سری لنکا سے 2 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، جس کے باعث بابرالیون فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔سرفراز احمد پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 117 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں، جس میں انہوں نے 374 کی اوسط سے 2 ہزار 315 رنز بنائے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…