جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی معروف بزنس مین نے اپنی ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کرانے کی خواہش ظاہر کر دی

datetime 9  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی مقبول کرکٹ فرنچائز نائٹ رائڈر کے مالک پاکستانی بزنس مین ماجد رضوی نے اپنی ٹیم کو پی ایس ایل نائن میں شامل کرانے کے خواہش ظاہر کر دی ۔ ایک انٹرویومیں ماجد رضوی نے کہا کہ وہ خود کرکٹر رہے ہیں

لاہور میں کئی کلب کی نمائندگی کرچکے ہیں اور امریکا آنے کے بعد یو ایس کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی رہے۔انہوں نے کہا کہ یو ایم ایم سی نائٹ رائڈر ٹیم ہیوسٹن اوپن 2022 کی چیمپئن ٹیم ہے جس میں پاکستانی اسٹارز کھلاڑی بھی کھیل چکے ہیں، ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی بھی اس کا حصہ رہ چکے ہیں۔ماجد رضوی نے کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد سے بھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عثمان شنواری، عمران جونئیر اور نعمان انور ٹیم کا حصہ ہیں، وہ اپنی ٹیم نائٹ رائڈر کو پی ایس ایل ٹیم کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، ماضی میں ان کی پی سی بی کے کئی عہدیداروں سے بات چیت بھی ہوچکی ہے مگر بورڈ کی تبدیلی سے معاملات طے نہیں ہو پائے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو اپنی ٹیم نائٹ رائڈر کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، اس کے علاوہ اگر بابر اور رضوان امریکی لیگ کھیلنا چاہیں تو نائٹ رائڈر ٹیم کو اپنا گھر سمجھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…