پاکستان کرکٹ ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار ون ڈے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

5  مئی‬‮  2023

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے فخر زمان 14، شان مسعود 44، محمد رضوان 24، آغا سلمان 58، افتخار احمد 28 رنز، بابر اعظم 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،

محمد حارث 17 اور شاہین آفریدی 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 334رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو 335رنز کا ہدف دیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم اور مارک چپمن کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا،

ٹام لیتھم نے 60 اور مارک چپمن نے 46 رنز بنائے، نیوزی کی پوری ٹیم 232رنز بنا کر43.4 اوورز میں آؤٹ ہو گئی، اس طرح پاکستان نے چوتھا ون ڈے بھی جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے 4، محمد وسیم نے تین، حارث رؤف نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس طرح پاکستان نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ون ڈے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

موضوعات: