ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

چاہتا ہوں ون ڈے میں چوتھے نمبر پر کھیلوں، پانچویں پوزیشن سے خوش نہیں، محمد رضوان

datetime 1  مئی‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہر میچ ہمارے لیے نیا اور اہم ہوتا ہے، پچھلے میچ کو بھول کر نئے میچ کیلئے میدان میں اترتے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہمارا فوکس اس سیریز کو جیتنے پر ہے، کراچی کی وکٹ پنڈی سے مختلف ہے؟ ہماری کوشش یہ ہوگی کہ ہم کنڈیشنز کو دیکھ کر پرفارم کریں، کس وکٹ پر کتنا اسکور ہوتا ہے یہ پچ اور کنڈیشنز پر منحصر ہے، ہماری جیت ہار میں جتنا کردار ہمارا ہے اتنا آپ کا بھی ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ بابر اعظم کو افتخار کی جگہ لے جائیں تو آپ کو بابر نہیں ملے گا، اگر امام الحق کی جگہ افتخار کو کھلائیں تو افتخار کا کھیل نہیں ہوگا، ہر کسی کی اپنی پوزیشن ہوتی ہے، میں چاہتا ہوں ون ڈے میں چوتھے نمبر پر کھیلوں، پانچویں پوزیشن سے خوش نہیں، ضروری نہیں کہ جو میں چاہوں وہی مجھے ملے، میری خواہش علیحدہ، کپتان اور کوچ کو کیا درکار ہے وہ علیحدہ بات ہے، کپتان اور کوچ کو جو بہتر لگے گا وہ میں کروں گا۔

محمد رضوان نے کہا کہ میرے ذہن میں ذاتی سنگ میل کبھی اہمیت نہیں رکھتے، ٹیم میں آپ 11 فخر زمان نہیں رکھ سکتے، اللہ نے ہر انسان کی علیحدہ خوبی بنائی ہے، میں الگ، فخر الگ، بابر الگ ہیں، ہماری 20 کروڑ کی آبادی میں شاید 10 کروڑ تو کمینٹیٹر ہی ہوں گے، آخری ٹی ٹوئنٹی میں ہم اپنے طے ہدف تک آگئے تھے اس لیے عماد نے سنگل لیا، اگر ہم آخری ٹی ٹوئنٹی جیت جاتے تو آج ایسے سوال نہیں ہوتے۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ میں آخر میں رن نہ کرسکا یہ میری غلطی ہے، مجھے ماضی میں ون ڈے میں اوپننگ کا بھی کہا گیا تھا، میں ہر نمبر پر کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔ پاکستان میں آٹھویں نمبر پر بھی کھیلا ہوں، جو منیجمنٹ کو صحیح لگے اور کہا جائیگا میں کروں گا، کسی سے شکوہ نہیں کرتا، میں ہر نمبر پر کھیلنے کیلئے تیار ہوتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…