اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

شعیب اختر سے4 دن قبل ملاقات کرنے والا 3 سالہ بچہ حادثے میں جاں بحق ہو گیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ( این این آئی) متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے ملاقات کرنے والا 3 سالہ بچہ عمارت کی 14 ویں منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔شعیب اختر نے بچے کی حادثاتی موت کی غیرملکی ویب سائٹ کی خبر

اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی۔شعیب اختر نے اپنے اکائونٹ پر بتایا کہ شارجہ میں بک فیئر کے دوران یہ بچہ شارجہ میں گزشتہ اتوار کو ہی میرے پاس دوڑ کر آیا تھا،اس کے گھر والوں نے اگلے دن شکریہ کی ویڈیو بھی بھیجی تھی۔سابق فاسٹ بولر نے بچے سے ملاقات اور پیار کے اظہارکی ویڈیو بھی اپنے اکائونٹ پر شیئر کی اور لکھاکہ اس خوبصورت بچے کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا۔دوسری جانب دبئی کے خبر رساں ادارے میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق شارجہ میں عمارت کی 14 ویں منزل سے گرنے والے پاکستانی بچے کے والدین سے پولیس غفلت کے شبے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔پولیس کی تحقیقات کے مطابق بچہ کھڑکی کے نیچے لگے بستر پر چڑھا اور کھڑکی سے نیچے گرا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…