اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

شان مسعود اور شاداب خان نے انگلینڈ کیخلاف فائنل ہارنے کی ذمہ داری قبول کر لی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے لفٹ ہینڈ بیٹر شان مسعود نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں میں اور شاداب خان شراکت داری قائم کرن میں کامیاب نہ ہو سکے ۔ میڈیا کو انٹرویو میں شان مسعود کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے دو تین وکٹس گرنے سے قبل ہی اچھا مومنٹم بنا دیا تھا ۔ قومی کرکٹر شان مسعود نے 28 گیندوں پر 38 رنز بنائےتھے ،

انہوںکا مزید کہنا تھا کہ ” مجھے نہیں لگتا کہ ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مجھے لگتا ہے کہ میں اور شاداب وہاں نہ رہنے کے لیے خود کو ذمہ دار سمجھتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے باوجود سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسلسل سپورٹ کرنے کا شکریہ۔انہوں نے شائقین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی پوری کوشش کی لیکن ٹرافی نہیں جیت سکے۔شاداب خان نے کہا کہ ہم بطور ٹیم بہتر کرنے کی کوشش کریں گے اور مزید مضبوطی سے واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ کبھی سپورٹ کرنا مت چھوڑنا، آپ کا یقین ہمیں مضبوط بناتا ہے۔واضح رہے کہ اتوار کے روز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5وکٹوں سے ہرا کر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔علاوہ ازیںقومی ٹیم کے آل رانڈر شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل نہ جیتنے پر پاکستانی فینز سے معافی مانگ لی۔۔میچ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، خوشدل شاہ اور حارث رئوف کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیے گئے۔شاداب خان نے لکھا کہ تمام پاکستانی فینز کا شکریہ کہ وہ مسلسل ہمیں سپورٹ کرتے رہے، ہم نے اپنا پورا زور لگایا تاہم ٹرافی حاصل نہ کر سکے۔قومی آل رائونڈر نے کہاکہ آپ لوگوں کو مایوس کرنے پر معذرت چاہتا ہوں تاہم ہم ایک ٹیم کی حیثیت سے خود کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے اور اس سے زیادہ مضبوط ہو کر واپس آئیں گے۔شاداب خان نے کہاکہ ہم پر اعتماد کرنا نہ چھوڑیں کیونکہ آپ کا یقین ہی ہمیں مضبوط بناتا ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…