جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

الحمدللّٰہ، مجھے اپنی ٹیم پر اس سے زیادہ فخر نہیں ہوسکتا، بابر اعظم نے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کو قابل ’’قابل فخر جنگجو ‘ قرار دے دیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو قابل فخر جنگجو قرار دے دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ الحمدللہ، اس سے زیادہ میں اپنی ٹیم پربہت زیادہ فخر ہے ۔ آپ سب سچے جنگجوؤں کی طرح لڑے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ فائنل میں بدقسمتی سے شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوگئے۔میلبرن میں انگلش ٹیم سے فائنل میں شکست کے بعد پوسٹ میچ پریزینٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے جوز بٹلر الیون کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ ہمیں سپورٹ کرنے میلبرن اسٹیڈیم آئے، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمارا جہاں بھی میچ ہوا، ہمیں بھرپور سپورٹ ملی۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنا ہمارے لیے اعزاز ہے، ہماری بولنگ دنیا کی تیز ترین بولنگ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کے خلاف فائنل میں میرے خیال سے ہم نے 20 رنز کم بنائے اور بدقسمتی سے شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوگئے۔قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاہے کہ شاہین کی انجری نہ ہوتی تو نتیجہ بدل سکتا تھا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔فائنل میں شکست کے بعد پوسٹ میچ پریزنٹشن میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کو جیت کے لیے مبارک باد دیتا ہوں جبکہ شائقین کرکٹ ہمیں سپورٹ کرنے آئے ان کا بہت شکریہ۔ہمارا جہاں بھی میچ ہوا ہمیں بہت سپورٹ ملی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے فائنل میں پہنچنا اعزاز رہا،

میرے خیال سے ہم نے 20 رنز کم بنائے ہماری بولنگ دنیا کی تیز ترین بولنگ ہے،بدقسمتی سے شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوئے۔بعد ازاں میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر نے کہا کہ افسوس ہوا فائنل ہارنے کا، ہم نے 20 رن کم بنائے تاہم پھر بھی بولرز نے ایفرٹ دکھائی،

شاہین کی انجری سے بھی اچھا موقع ہاتھ نہ آسکا۔انہوں نے کہاکہ دباؤ نہیں لیا، وکٹیں جلدی گرتی چلی گئیں، پاٹنر شپ بنانے کی وجہ ڈاٹ گیندیں زیادہ ہوگئیں، اس وقت ایک اچھی پاٹنرشپ کی اشد ضرورت تھی، ڈاٹ بالز پاکستان ٹیم کی خامی رہی ہے

جس کو دور کرنا ہوگا۔بابراعظم نے کہا کہ مڈل آڈر پر خاصی تنقید ہو رہی تھی لیکن ورلڈ کپ میں مڈل آڈر نے اچھا پرفارم کیا، اوور آل ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، شاہین کی انجری نہ ہوتی تو نتیجہ بدل سکتا تھا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…