پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

کوہلی کے کمرے کی لیک ویڈیو پر اہلیہ انوشکا شرما پھٹ پڑیں

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہوٹل روم کی ویڈیو لیک ہونے پر سخت ردعمل دیدیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں آسٹریلوی شہر پرتھ میں موجود ویرات کوہلی نے 31اکتوبر کو انسٹاگرام پر اپنے ہوٹل کے روم سے لیک ہونے والی ویڈیو

شیئر کی جس میں کرکٹر کے ذاتی سامان، کٹس، پرفیومز اور جوتوں سمیت دیگر چیزوں کو دکھایا گیا۔کوہلی نے اس پر ناراضی کا اظہار کیا اور مذکورہ عمل کو نامعقول قرار دیا جس کے بعد انوشکا نے بھی انسٹاگرام کی اسٹوری پر ویڈیو لیک کرنے والے مداح پر تنقید کی۔اداکارہ نے لکھا کہ ماضی میں واقعی کچھ ایسے واقعات کا تجربہ کیا ہے جہاں مداح حد پار کردیتے ہیں جو سب سے بری چیز ہے، یہ سراسر غلط حرکت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔انوشکا شرما نے مداحوں کیلئے لکھا کہ وہ لوگ جو یہ دیکھ کر سوچ رہے ہیں کہ سلیبریٹی ہیں تو ان سب کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ لوگ بھی اس مسئلے کا حصہ ہیں، اپنے آپ پر قابو رکھیں، یہ سب کیلئے اچھا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر یہ آپ میں سے کسی کے بیڈروم میں ہوتا تو بتائیں پھر کیا ہوتا؟’خیال رہے کہ ویرات کی پوسٹ پر بالی وڈ اداکاروں سمیت کئی غیر ملکی کرکٹرز نے بھی کمنٹس کیے اور اس حرکت کو نازیبا قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…