اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک بھارت میچ سے پہلے ہی دونوں ملکوں کے کرکٹ شائقین کا ٹاکرا شروع

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے پہلے ہی دونوں ملکوں کے کرکٹ شائقین کا ٹاکرا شروع ہوگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولرز کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو بھارت کے مداحوں کو کچھ خاص پسند نہ آئی۔

پاکستانی فاسٹ بولرز کی تصویر پر تنقید کرنے والے بھارتی اکائونٹس کو پاکستانی صارفین نے بھی بھرپور جواب دیا۔ایک بھارتی خاتون کے اکائوٹ سے پاکستانی بولر کو چھکے لگاتے ہوئے آسٹریلوی بیٹر کی مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جبکہ ایک شخص نے لکھا کہ صرف حارث بہترین ہے باقی بولرز رن دیتے ہیں۔ایک اور بھارتی اکائونٹ سے لکھا گیا کہ انگلینڈ نے پاکستان کی بیٹری فیوز کردی تھی۔بھارتی تنقید کا پاکستانیوں نے بھرپور جواب دیا۔ایک شخص نے لکھا کہ انڈیا والوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں جبکہ دوسرے اکائونٹ سے نظر نہ لگے سے متعلق تصویر شیئر کی گئی۔ٹوئٹر پر ایک اکائونٹ سے لکھا گیا کہ مخالف ٹیموں کے بیٹرز کانپ رہے ہوں گے۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ اتوار (23اکتوبر )کو میلبرن میں شیڈول ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…