برسبین ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز گابا برسبین میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے برسبین میں ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔قومی اسکواڈ نے برسیبن میں بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی جس میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔قبل ازیں پہلے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔دوسری جانب قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے محض 2اوورز کروائے گئے تھے جبکہ کپتان بابراعظم کا آرام کا موقع دیا گیا تھا۔قومی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ آج (بدھ ) افغانستان کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان کی ورلڈکپ مہم کا پہلا میچ 23اکتوبر کو بھارت کے خلاف ہوگا۔