نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ ان کے والد کا خیال تھا کہ میں بورڈ (میٹرک)کے امتحان پاس نہیں کر پائوں گا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران مہندرا سنگھ دھونی سے ایک بچی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اسکول میں آپ کا پسندیدہ مضمون کونسا تھا۔مہندرا سنگھ دھونی نے بچی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اوسط درجے کا طالب علم تھا، اس لیے میرے والد کہتے تھے میں میٹرک نہیں کر پائوں گا۔انہوں نے کہا کہ ساتویں جماعت سے کرکٹ کھیلنا شروع کردی تھی جس کی وجہ سے اسکول میں حاضری کم ہونے لگی۔سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ میٹرک کے امتحانات میں، میں نے66 فیصد نمبر حاصل کیے تھے جبکہ انٹر میں میرے مارکس56 سے 57 فیصد کے درمیان تھے۔انہوںنے کاہکہ میٹرک کا امتحان پاس کرنے پر خوش ہوا تھا، میرے پاس ہونے پر میرے والد بھی بہت خوش ہوئے تھے۔
والد کہتے تھے میں میٹرک نہیں کر پائوں گا، ایم ایس دھونی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم(دوسرا حصہ)
-
شدید بارشوں کی پیشگوئی، فلیش فلڈ کا خطرہ بڑھ گیا
-
سرکاری ملازمین پر پابندیاں عائد
-
کالعدم بی ایل ایف کی خاتون خودکش بمبار کے سہولت کار کی بیوی کے تہلکہ خیز انکشافات
-
وفاقی حکومت کے سرکاری ملازمین کیلئے نئے قوانین نے ہلچل مچا دی
-
مقامی مارکیٹ میں سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد پھر مہنگا ہوگیا
-
لاہور ،شادی کا جھانسہ دے کر سپر وائزر کی سکیورٹی گارڈ خاتون سے جنسی زیادتی
-
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا اہم بیان سامنے آگیا
-
آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے ایران نے نئی شرائط رکھ دیں
-
ویرات کوہلی کے تصویر لائیک اور ان لائیک کرنے پر لزلیز نے خاموشی توڑ دی
-
اسلام آباد میں ایچ آئی وی کا پھیلا ئوتیزی سے جاری، 618 نئے کیسز رپورٹ
-
مثبت چیزیں ہونے والی ہیں، کوئی ذہین شخص وائٹ ہاؤس آ رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو تجسس میں ڈال دیا
-
بڑی غیر ملکی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کیلئے تیار ہوگئی
-
پی ٹی اے نے ’سمز‘ سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا



















































