جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں، ہاتھ ہلکا رکھیں، رمیز راجہ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں ایک میچ ونر نہیں بلکہ کئی میچ ونرز ہیں، انہیں سپورٹ کریں ٹیم مایوس نہیں کرے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں رمیز راجا نے کہا کہ اب فینز نے ٹیم کی آنر شپ لینا شروع کر دی ہے،

یہی وجہ ہے کہ فینز کرکٹ ٹیم کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیمز آرہے ہیں کیونکہ کرکٹ سب کو جوڑ رہی ہے اور چہروں پرخوشیاں لا رہی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ہارنا اب ہمارا آپشن نہیں ہے تاہم میں سب سے کہوں گا کہ ٹیم کے حوالے سے ہاتھ ہلکا رکھیں، ہم غلطیاں کریں گے، غلطیاں ہو رہی ہیں، ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں ہیں لیکن کرکٹ ٹیم خوشیاں دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ باہمی سیریز جس میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا رہے ہیں دلچسپی برقرار نہیں رہے گی لیکن دلچسپی آخری میچ تک بڑھ رہی ہے۔رمیز راجا نے کہا کہ سیریز میں دلچسپی نے دم نہیں توڑا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ سنسنی خیز میچز ہو رہے ہیں، میچز کا فیصلہ آخری آخری اوور میں ہو رہا ہے، ٹیم کا ٹیمپرا منٹ بہتر ہو رہا ہے اور لوگوں کا یقین بڑھ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…