اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

انتقال کے 6 ماہ بعد شین وارن کے اکائونٹ سے ٹوئٹ سامنے آگیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن کی موت کے 6 ماہ بعد ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ سامنے آ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شین وارن کے ٹوئٹر اکائونٹ سے ان کے خاندان کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا۔ شین وارن کے خاندان کی جانب سے ان کے اکائونٹ پر شیئر ہونے والے ٹوئٹ میں شین وارن کو سالگرہ کی مبارک باد دی گئی ہے۔پیغام میں لکھا گیا ہے کہ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 52 سال تھی۔ترجمان شین وارن نے کہا تھا کہ شین وارن تھائی لینڈ کے وِلا میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا تھا۔یاد رہے کہ شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…